This material is intended solely for individuals and entities that identify with the Christian faith and its denominations. It is not intended to solicit or induce conversion from individuals practicing the Islamic faith or any other religious traditions, nor to offend or undermine the religious sentiments of any community.
یہ مَواد صرف ایسے افراد اور اداروں کے لیے ہے جو مسِیحی عقیدے اور اِس کے فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اِس کا مقصد اسلامی عقیدے یا کسی دُوسری مذہبی روایات پر عمل کرنے والے افراد سے تبدیلی کی درخواست کرنا یا ایسا کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا نہیں ہے، اور نہ ہی کسی کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا یا ٹھیس پہنچانا ہے۔
On August 31, 2026, The Church of Jesus Christ of Latter-day Saints and the Society for Special Persons (SSP) held a wheelchair distribution ceremony in Lahore, with Minister for Minorities Affairs Sardar Ramesh Singh Arora joining as the chief guest. During the event, 550 wheelchairs were distributed to individuals with disabilities across the Punjab community.
31 اگست، 2026 کو، کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام اور سوسائٹی فار سپیشل پرسنز (ایس ایس پی) کے زیرِ اہتمام لاہور میں وہیل چیئر تقسیم کرنے کی ایک تقریب مُنعقد کی گئی، جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی اُمور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شِرکت کی۔ اِس تقریب کے دَوران، پنجاب بھر کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معذور افراد میں 550 وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔
.jpg)
(31 اگست، 2026 کو، کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام اور سوسائٹی فارسپیشل پرسنز (ایس ایس پی) نے پنجاب بھر كی کمیونٹی میں معذور افراد کو 550 وہیل چیئرز تقسیم کیں۔)
A unique aspect of this project is SSP's empowering model, where people with disabilities make wheelchairs for others with disabilities. Under this initiative, the Church sponsored the donation of the wheelchairs, while SSP provided assessments, volunteer training, wheelchair fitting services, and assembly and maintenance training.
مناسب طور پر فراہم کی گئی وہیل چیئرز کے ذریعے مستفید افراد زیادہ فعال سماجی زندگی گزارنے کے قابل بنتے ہیں اور روزگار کے بہتر مواقع تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ زیادہ نقل و حرکت اِن کی جسمانی صحت اور زندگی کے معیار کو بہتر بناتی ہے، یہ دباؤ کے زخموں اور جِسمانی بِگاڑ جیسی عام پیچیدگیوں کو روکنے میں مدد کرتی ہے، اور ساتھ ہی سانس لینے اور ہاضمے کو بھی بہتر بناتی ہے۔
Including two previous donations made in recent years, the Church has now donated a total of 1,200 wheelchairs to communities across Punjab through its partnership with SSP.
حالیہ برسوں میں دیے گئے دو سابقہ عطیات سمیت، کلِیسیا نے اب تک ایس ایس پی کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پنجاب بھر کی کمیونٹیز کو کُل 1200 وہیل چیئرز عطیہ کی ہیں۔